اناستاسیا روڈینووا اور یوکرائن کی جوڑی دار نادیا کیچنوک نے سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ڈومنیکا کیبلکووا اور روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا عمدہ کارکردگی کی بدولت سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 25 مئی 2018 17:06

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اناستاسیا روڈینووا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیا کیچنوک نے سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ سلواکیہ کی نامور ٹینس سٹار ڈومنیکا کیبلکووا اور روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا عمدہ کارکردگی کی بدولت سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اناستاسیا روڈینووا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیا کیچنوک عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تائیوان کی چن ینگ جان اور انکی تھائی لینڈ کی جوڑی دار لیوک سیکا کومخوم کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

انکی فتح کا سکور 6-2 اور 7-5 تھا۔ دوسری جانب سلواکیہ کی نامور ٹینس سٹار ڈومنیکا کیبلکووا اور روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا عمدہ کارکردگی کی بدولت سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا نے قزاخستان کی زارینا دیاز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔