حبیب میٹروبنک اور ریامنی ٹرانسفر سروس نے ترسیلات زرکے معاہدے پردستخط کردئیے

جمعہ 25 مئی 2018 17:14

حبیب میٹروبنک اور ریامنی ٹرانسفر سروس نے ترسیلات زرکے معاہدے پردستخط ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) حبیب میٹروبنک اور ریامنی ٹرانسفر سروس نے ترسیلات زرکے معاہدے پردستخط کردئیے۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت صارفین ریا اورحبیب میٹروبنک کے ذریعے دنیاء بھر سے ترسیلات زر وصول کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس سروس سے استفادہ کرنے والے صارفین بھیجھی جانیوالی رقوم کو ملک بھر کے 94شہروں میں بنک کے 320 شاخوں کے ذریعے چند منٹوں میں وصول کرسکتے ہیں اوراس کیلئے بنک اکاونٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی جبکہ حبیب میٹروبنک کے اکاونٹ ہولڈرز اپنے اکائونٹس سے براہ راست رقوم حاصل کرسکتے ہیں۔

حبیب میٹروبنک کے فاروق جی احسن الدین نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حبیب میٹروبنک ترسیلات زر کے شعبے میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کیلئے کام کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سہولت سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کووطن میں رقوم بھیجنے میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :