سینیٹر سعدیہ عباسی کی بیماری کے باوجودسینیٹ اجلاس میں شرکت

جمعہ مئی 17:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم کی ہمشیرہ و سینیٹر سعدیہ عباسی نے جمعہ کو سینیٹ میں فاٹا انضمام کا بل پیش ہونے کے موقع پراجلاس میں بیمار ہونے کے باجود وہیل چیئر کے ذریعے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان کی اجلاس میں شرکت پر چیئرمین سینیٹ نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بیماری کے باوجود ایوان میں شرکت کرکے ایوان کی اہمیت کو بڑھا دی ہے،آپ کا انتہائی شکر گزار ہوں، چیئرمین سینیٹ نے ووٹنگ کے مرحلہ کے موقع پر سب سے پہلے سعدیہ عباسی کو ووٹ ڈالنے کا موقع دینے کا حکم دیا جس پر سب سے پہلا ووٹ سعدیہ عباسی نے کاسٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :