اپوزیشن کو بولنے کا زیادہ حق ہے،غفوری حیدری،کیا آپ اپوزیشن میں ہیں چیئرمین سینیٹ

جمعہ 25 مئی 2018 17:14

اپوزیشن کو بولنے کا زیادہ حق ہے،غفوری حیدری،کیا آپ اپوزیشن میں ہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سینیٹ میں جمعہ کو فاٹا بل پیش ہونے کے موقع جمعیت علمائے اسلام ف کے پارلیمانی لیڈر عبدالغفور حیدری کو چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بار بار تقریر مختصر کرنے کے بارے میں کہا جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو اصولاًً زیادہ وقت ملنا چاہیے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپوزیشن میں ہیں اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جناب چیئرمین! ہم اس بل کی مخالفت کررہے ہیں تو ابھی اس بل کے تناظر میں ہم اپوزیشن ہیں۔