ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکا اختر کالونی کورنگی ایکسپریس وے کچرا کنڈی میں کچرا جلائے جانے کا نوٹس

شہریوں کو آلودہ ماحول اور بیماریوں سے بچانے کے لئے چائنیز کنٹریکٹرز اور افسران کواقدامات تیز کرنے ہونگے،ایم ڈی بورڈ

جمعہ 25 مئی 2018 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی نے اختر کالونی یوسی ون کورنگی ایکسپریس وے کی کچرا کنڈی میںکچرا جلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے چائینز کنٹریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر تمام کھلی کچرا کنڈیوں کو دیوار بنا کر بند کریں اور بڑے کنٹینررکھیں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کچرے میں آگ لگا کر ماحول کو آلودہ کررہے ہیں جس سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔

انہوں نے اختر کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس منگریو اور چائنیز کنٹریکٹرموجود تھے۔انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو آلودہ ماحول اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے چائنیز کنٹریکٹر اور افسران اقدامات تیز کریں اور فوری طور پر کھلے کچرے کی روایت کو ختم کریں۔

(جاری ہے)

جبکہ کورنگی ایکسپریس وے کو مستقل صاف کرنے کے لئے تین شفٹوں میں عملہ تعینات کردیا گیا ہے اس کے علاوہ ایم ڈی بورڈ نے جھاڑیوں کی کٹائی کی بھی ہدایت دی ہے۔انہوں نے تفصیلی دورے کے دوران صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹھیکیداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کچرے کی آمدورفت میں کچرا گاڑیوں کو ترپال سے مکمل کور کرکے رکھیں جس پر عملدارآمد شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے افسران و ٹھیکیداروں کو اس عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صرف کچرا اٹھانا ہمارا کام نہیں بلکہ شہریوں کو صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری ہے۔اگر یہ چند اقدامات یقینی بنائیں جائے توماحول کو یقینی آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :