پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

جمعہ مئی 18:09

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کا دوسرا اجلاس (کل) ہفتہ کو ہوگا جس میں سکروٹنی کو حتمی شکل دی جائیگی، جامعہ پنجاب میں مستقل وائس چانسلر کی دوڑ میں یو ای ٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر فضل احمد، یو ای ٹی ٹیکسلا کے وی سی ڈاکٹر نیاز احمد، قائمقام وی سی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں، ڈاکٹر زکریا ذاکر، ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر رئوف اعظم، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی، ڈاکٹر طارق محمود انصاری، فخر الحق نوری، ڈاکٹر سید منصور سرور، ڈاکٹر اشفاق احمد مان، ڈاکٹر صالحہ نغمی، ڈاکٹر رخسانہ کوثر سمیت 101امیدوار شامل ہیں، ایچ ای ڈی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ سرچ کمیٹی تعلیمی قابلیت، تجربہ ، عمرسمیت دیگر پہلوئوں کو مدنظر ر کھتے ہوئے سیکروٹنی کے بعد امیدواروں کی حتمی شارٹ لسٹنگ کومکمل کریگی، جس کے بعد امیدواروںکو انٹرویو کال لیٹر جاری کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق سرچ کمیٹی کے کنوینئر معروف صنعتکار عبدالرزاق دائود ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف، چیئرمین ایکریڈیشن کمیٹی پنجاب ڈاکٹر ظفرا قبال قریشی ، چیئرپرسن پنجاب کمیشن فارویمن ڈاکٹر فوزیہ وقار اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نبیل اعوان ہونگے۔

(جاری ہے)

� اEXL/آط/غ م : 1538) اے پی پی اردو سروس لاہور