شیخوپورہ ،ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ ، 2 سگے بھائی جاں بحق ، 1 شدید زخمی

جمعہ مئی 18:09

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) شیخوپورہ میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران نامعلوم مسلح ڈاکوں نے میڈیکل سٹور کے مالکان 3 سگے بھائیوں کو پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ 1 بھائی شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق مانانوالہ کے رہائشی تین سگے بھائیوں وقار، محبوب، اور ارسلان نے گوجرانوالہ روڑ پر واقع انڈر پاس کے قریب ایک میڈیکل سٹور بنا رکھا تھا کہ گزشتہ روز وہ اپنے حساب کتاب میں مصروف تھے کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو ان کے میڈیکل سٹور داخل ہو گئے اور ڈکیتی کی کوشش کی کہ اسی دوران وقار، محبوب اور ارسلان کی ان سے مزاحمت شروع ہو گئی اور ڈاکووں نے تینوں بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 29 سالہ وقار اور 32 سالہ محبوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ان کا بڑا بھائی ارسلان شدید زخمی ہو گیا اور تینوں نامعلوم ڈاکو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے۔