اقوام متحدہ کا تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے کا اعلان

اس سے نیارجحان پیدا ہوگا، تعلقات کو فروغ دیا جائیگا ا ور پائیدار امن و سکیورٹی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا، انتونیو گوتریز

جمعہ 25 مئی 2018 18:23

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخفیفِ اسلحہ سے نیارجحان پیدا ہوگا، نئے ساتھی کے تعلقات کو فروغ دیا جائیگا ا ور پائیدار امن و سکیورٹی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے جنیوا میں تخفیفِ ا سلحہ کے نئے ایجنڈے کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے ا س امید کا اظہار کیا کہ تخفیفِ اسلحہ سے نیارجحان پیدا ہوگا، نئے ساتھی کے تعلقات کو فروغ دیا جائیگا ا ور پائیدار امن و سکیورٹی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔

گوتریز نے کہا کہ تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے میں انسانیت کے تحفظ ، انسانی جان کے تحفظ اور مستقبل میں سکیورٹی کے لئے تخفیفِ اسلحہ پر عمل درآمد کے حوالے سے تین کلیدی نکات ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے پہلا انسانیت کے تحفظ کے لئے تخفیفِ اسلحہ سے مراد جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھِیلانے والے ہتھیار وں کی کمی یا ان کا خاتمہ ہے۔

۔ دوسرا انسانی جان کے تحفظ کے لئے تخفیفِ اسلحہ کا مطلب عام ہتھیاروں کے عام شہریوں پر منفی اثرات کو کم کیا جا نا ہے ۔ تیسرا کلیدی نکتہ مستقبل میں سکیورٹی کے لئے تخفیفِ اسلحہ سے مراد سائنس و ٹیکنالوجی سے زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ نئے ہتھیاروں کے استعمال کا امکان بھی ہوگا اس سے نئی جنگ کی شروعات یا نئے ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ کا امکان بھی جنم لے گا اس لئے تخفیفِ اسلحہ ضروری ہے۔