عالمی برادری نے چین میں اعضا کی پیوندکاری کے طریقہ کار کو سراہا

چینی حکومت کے سخت اقدامات اور موثر نگرانی سے عضا کی پیوندکاری کا عمل شفاف ہے،سابق چیئر مین فرانسس ڈیلمونیکو

جمعہ 25 مئی 2018 18:23

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) عالمی برادری نے چین میں اعضا کی پیوندکاری کے طریقہ کار کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت کے سخت اقدامات اور موثر نگرانی کی وجہ سے چین میں اعضا کی پیوندکاری کا عمل زیادہ صاف و شفاف ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی اعضا کی پیوندکاری کی کمیٹی کے سربراہ ہوانگ جے فو نے جینیوا میں منعقدہ اعضا کی پیوندکاری کی عالمی کانفرنس میں کہا کہ چین اعضا کی پیوندکاری کا عمل مسلمہ اخلاقی اصولوں اور چین کے متعلقہ قوانین و ضوابط کی روشنی میں سرا نجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چین کی خصوصیات کا حامل جامع نظام قائم کیا گیا ہے ۔عالمی برادری نے چین کے طریقہ کارکو بہت سراہا ہے۔اعضا کی پیوندکاری کے عالمی کمیشن کے سابق چیئر مین فرانسس ڈیلمونیکو نے کہا کہ چین میں سزائے موت کے مجرموں کی جانب سے اعضا کو عطیہ کرنے اور چین کی علاقائی حدود میں غیرملکی باشندوں کی اعضا کی پیوندکاری کے آپریشنز کی ممانعت ہے ۔چین کے یہ اقدامات عالمی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ اور قابلِ تحسین ہیں ۔چینی حکومت کے سخت اقدامات اور موثر نگرانی کی وجہ سے چین میں اعضا کی پیوندکاری کا عمل زیادہ صاف و شفاف ہے۔

متعلقہ عنوان :