اداکارہ زارا شیخ نے نعت خوانی بھی شروع کردی

جمعہ مئی 18:23

اداکارہ زارا شیخ نے نعت خوانی بھی شروع کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) اداکارہ زارا شیخ نے گلوکاری کے بعد نعت خوانی بھی شروع کردی ہے۔زارا شیخ نے لاہور کے میوزک اسٹوڈیو میں نعت اور حمد ریکارڈ کرائی۔ جس کی ویڈیو مکمل ہوتے ہی لانچنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔ ان کی یہ ویڈیو نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس بارے میں زارا شیخ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے دوبارہ گلوکاری شروع کرتے ہوئے نئے گیت تیار کئے ہیں جو عید کے بعد ریلیز کروں گی۔اس سے پہلے میں نے نعت ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس مقدس مہینے میں نعت خوانی کرنے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔زارا شیخ نے مزید کہا کہ وڈیو مکمل ہوتے ہی لانچنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :