ہالی ووڈ اداکارمورگن فری مین نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر معافی مانگ لی

جمعہ 25 مئی 2018 18:21

اٹلانٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) آسکر ایوارڈ ہالی ووڈ کے ممتاز اداکار مورگن فری مین نے برے رویے اور جنسی ہراسانی کے الزامات پر خواتین سے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

مورگن کے ساتھ کام کرنے والے سولہ افراد نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کی ایک رپورٹ میں ان کے رویے کے حوالے سے شکایت کی تھی۔ایک اعلامیے میں مورگن فری مین کا کہنا تھا کہ میں ایسا انسان نہیں مگر کسی کو دکھ پہنچا ہے تو معافی مانگتا ہوں۔واضح رہے کہ ایک پروڈکشن اسسٹنٹ نے مورگن پر دو ہزار پندرہ میں دست درازی کا الزام لگایا تھا۔