سال بعد آئینی اصلاحات لانے کی کاوشیں اور اس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے نام تاریخ میں لکھے جارہے ہیں ‘

نئی نسل قومی ،عوامی ، مسیحائی کرنیوالوں اور سازش کرنیوالوں کو پہچان چکی ہے ْوزیر اوقاف مذہبی امور راجہ عبدالقیوم خان کی ایوان میں بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے بات چیت

جمعہ 25 مئی 2018 18:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) وزیر اوقاف مذہبی امور راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ 43سال بعد آئینی اصلاحات لانے کی کاوشیں اور اس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے نام تاریخ میں لکھے جارہے ہیں ‘ نئی نسل قومی ،عوامی ، مسیحائی کرنیوالوں اور سازش کرنیوالوں کو پہچان چکی ہے ۔ ایکٹ 74میں اصلاحات آخری مرحلے سے ہمکنار تھیں ایسے میں اسے لٹکانے کیلئے عدالت کی نذر کرنا اس کے فوری اثرات سے خطہ اور عوام کو محروم کرنا ہے ۔

قومی وسائل میں آزاد کشمیر کا حصہ 2.5سے بڑھا کر 3.6، توانئی کے منصوبہ جات پر واٹر یوز چارجز 15پیسے سے بڑھا کر 1روپے دس پیسہ فی یونٹ اور آزاد حکومت قانون ساز اسمبلی کو بااختیار انتظامی ، مالیاتی ، خودمختاری سے اختلاف ، رکاوٹ ، روڑے اٹکانے کا نقصان کس کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان میں بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی تاریخ سامنے رکھیں ایک سو آٹھ ارب کا سب سے بڑا متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے ممبران اسمبلی کے وعدے میرے وعدے ہیں پورے کرونگا۔ یہ بجٹ اس کا عکاس ہے ۔ وزیراعظم فاروق حیدر ، وزیر خزانہ نجیب نقی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ سمیت محنت لگن سے تیاری کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

ایوان اور حکومت کا دین و دنیا آخرت کا سب سے عظیم اعزاز وافتخار عقیدہ ختم نبوت کا قانون پاس کرنا ہے ۔ بین الاقوامی اور قومی سطح پر تحریک آزاد کشمیر کے حق میں اتحاد یکجہتی کے ساتھ مہم میں تیزی ، لندن کشمیریوں کا عظیم الشان احتجاج ساری قیادت اور کشمیری باشندگان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ کنٹرول لائن پر شہداء ، متاثرین کیلئے معاونت کے فنڈز میں حوصلہ افزا اضافہ میں آرمی چیف ، پاک افواج کا کردار اور لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری باشندگان کو بچا کر قابض فوج کو جواب دینا مشکل کام ہے مگر ہماری افواج ہر محاذ پر اپنا فریضہ جرات دلیری سے دے رہی ہے ۔