حکومت آزادکشمیرنے تاریخ سازبجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لیے ‘بلاتخصیص فنڈزکی فراہمی سے آزادکشمیر میں تعمیروترقی کانیا باب کھلے گا‘موجودہ تاریخ سازبجٹ سے آزادکشمیرکے تمام اضلاع میںبلاتخصیص تعمیروترقی ہوگی

مسلم لیگ (ن) حلقہ نکیال کے صدرسردارمنیرحسین خان‘راجہ عقیل‘راجہ ادریس حیات کا مشترکہ بیان

جمعہ 25 مئی 2018 18:19

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ نکیال کے صدرسردارمنیرحسین خان،حلقہ صدرمسلم لیگ ن صدرکھوئیرٹہ راجہ عقیل،حلقہ صدرن لیگ سہنسہ راجہ ادریس حیات نے اپنے مشترکہ بیان نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیرنے تاریخ سازبجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیںاوربلاتخصیص فنڈزکی فراہمی سے آزادکشمیرمیںتعمیروترقی کانیا باب کھلے گاموجودہ تاریخ سازبجٹ سے جہاںآزادکشمیرکے تمام اضلاع میںبلاتخصیص تعمیروترقی ہوگی وہیںپرتمام شعبہ ہائے زندگی جن میںصحت،تعلیم،کاروبار،زراعت،صنعت،ہسپتال ودیگرتمام شعبہ جات شامل ہیں کوفنڈزکی فراہمی سے آزادکشمیربھرمیںتعمیروترقی کاایک نیاباب شروع ہوگامسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیربھرکے اندربلاتخصیص میگاپراجیکٹس پرکام جاری کیاہواہے کچھ منصوبے مکمل کیے جارہے ہیںکچھ پرکام جاری ہے وہ بھی اپنی مقررہ مدت کے اندرپایہ تکمیل کوپہنچ جائیںگے انہوںنے کہاکہ تاریخ سازبجٹ کے بعدآزادکشمیر کے دیرینہ مسائل بھی حل ہونگے عوام کورسل ورسائل کی بہترسہولتیں میسرآئیںگی صحت،تعلیم،ہسپتال ودیگرشعبہ جات میںمزیدبہتری آئیگی تاریخ بجٹ پیش کرنے پروزیراعظم اوروزیرخزانہ سمیت کابینہ اورمسلم لیگی ممبران اسمبلی کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدارسنبھالنے کے بعدتعمیروترقی کاعمل تیزی سے شروع کردیاتھا آج آزادکشمیربھرکے تمام اضلاع میںبلاتخصیص تعمیروترقی کاعمل کامیابی وتیزی سے جاری ہے جس پرعوام ن لیگ کی حکومت کے مشکورہیںن لیگ کی حکومت نے عوام سے جووعدے کئے تھے ان پرمن وعن عمل درآمدجاری ہے دوسال کے اقدامات ن لیگ کی حکومت کے منہ بولتاثبوت ہے جب پانچ سال مکمل ہونگے توعوام کوفرق واضح نظرآئے گاانہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکوترقی یافتہ اورماحولیاتی طورپرخودکفیل بنانے کے لیے جانداراقدامات اٹھائے جارہے ہیںریاست معاشی خودکفالت کی منزل کے قریب ہے آزادکشمیرکے اندرمیر ٹ کی بحالی،گڈگورننس کی عملی مثال قائم ہوچکی ہے۔