رمضان کی برکت سے جعلی سیاسی پہلوان بے نقاب ہو گئے ‘عوام نے فاروق حیدر کو مسیحا قرار دیدیا ‘نوجوانوں کا آزاد خطہ کو ترقی یافتہ حکومت کو با اختیار بنانے کے مشن میں رکائوٹ پیدا کرنے والوں کیخلاف شدید ردعمل محفوظ مستقبل کا آئینہ دار ہے

مسلم لیگ (ن) کھاوڑہ کے کارکن راجہ مظہر قیوم ایڈووکیٹ کا تقریب سے خطاب

جمعہ مئی 18:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کھاوڑہ کے کارکن راجہ مظہر قیوم ایڈووکیٹ نے کہاہے رمضان کی برکت سے جعلی سیاسی پہلوان بے نقاب ہو گئے ہیں اور عوام نے فاروق حیدر کو اپنا مسیحا قرار دے دیا ہے خصوصاً نوجوانوں کا آزاد خطہ کو ترقی یافتہ حکومت کو با اختیار بنانے کے مشن میں رکائوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف شدید ردعمل محفوظ مستقبل کا آئینہ دار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کھاوڑہ ٹمبی تا بنھہ سڑک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہئے کیا ، انہوںنے کہا کیڈٹ کالج کے تعلیمی سفرکے آغاز سمیت سینکڑوں بنیادی سہولیات کے ترقیاتی منصوبہ جات پر آپکے منتخب نمائندے وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان دن رات پہرہ دے رہے ہیں کنگ عبداللہ یونیورسٹی کی تعمیر تکمیل کے بعد کھاوڑہ باب العلم کہلائے گا یہ سب سے عظیم اعزاز ہے کھاوڑہ کے عوام نے عدل مساوات خدمت خلق کے جذبے کو فروغ دیا ہے

متعلقہ عنوان :