آپریشن ردالفساد،ایف سی کی مستونگ میں کارروائی، 1 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور گرینیڈ بھی برآمد

جمعہ 25 مئی 2018 18:19

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایف سی نے کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گرینیڈ برآمد ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف سی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹیئر کور بلوچستان نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مستونگ سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں کارروائی کی ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گرینیڈ بھی برآمد ہوا ہے۔