پاکستان ایٹمی قوت‘ اسلامی جمہوری ملک ہے،غیرمسلم قوتیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں‘امریکہ ہو یا بھارت،اسرائیل ہو یا کوئی بھی غیراسلامی ملک،پاکستان کا کبھی وفادار نہیں ہوسکتا،پاکستان حکمرانوں کو اپنی پالیسوں پر نظرثانی کرنا ہوگی

معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار الحاج خورشید بلوچ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 25 مئی 2018 17:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار الحاج خورشید بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت، ایک اسلامی جمہوری ملک ہے،غیرمسلم قوتیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،امریکہ ہو یا بھارت،اسرائیل ہو یا کوئی بھی غیراسلامی ملک،پاکستان کا کبھی وفادار نہیں ہوسکتا،پاکستان حکمرانوں کو اپنی پالیسوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، پاکستان کے پاس اللہ کی بیشمار نعمتیں ہیں ہمیں کسی ملک کی بھیک نہیں چاہیے، دنیا میں سر اٹھا کر جینا چاہتے ہیں، پاکستان کی آرمی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جو ملک دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرتی ہیں گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، پاکستان اسلامی قوت ہے، پاکستان کو خالق کائنات نے بیشمار نعمتوں سے نواز رکھا ہے، انہی نعمتوں کے لیے پاکستان دشمن قوتوں ترس رہی ہیں اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کرتی ہیں، مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا اگر پاکستانی حکمران بھی پاک فوج کیطرح ملک کی خدمت کا عزم کرلیں، اپنی سیاست کو دولت کماو مقصد سے نکال کر خدمت خلق کو مشن بنالیں، اغیار کے سامنے جی حضوری نہیں سینہ تان کر، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کرنا اپنی عادت بنالیں، امریکی صدر دھمکیوں کے ذریعے پاکستان کو ڈرانا چاہتا ہے لیکن اس کو یہ پتہ نہیں پاکستانی عوام اور مسلح افواج اس کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،بلکہ یہ قوم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتی ہے بس ہمیں ملکی حکمرانوں کا قبلہ درست کرنا ہوگا۔