نیلم کا رہائشی محنت کش مسقط اومان میں عارضہ قلب کا شکار ہوکر جان بحق

جمعہ مئی 18:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) نیلم کا رہائشی محنت کش مسقط اومان میں عارضہ قلب کا شکار ہوکر جان بحق، ورثا پر قیامت ٹوٹ پڑی،مرحوم محمد صدیق سینیئر رہنما پی پی نیلم سردار صادق کے تایازاد بھائی تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیلم کے رہائشی شخص محمد صدیق بسلسلہ روزگار مسقط اومان میں رہائش پذیر تھے کہ عارضہ قلب کا شکار ہوکر دنیا سے کوچ کرگئے، مرحوم پیپلزپارٹی نیلم کے سینئر رہنما، صدربلاول بھٹو فورس متحدہ عرب امارات سردار محمد صادق کے تایا زاد بھائی تھے، گزشتہ روز دبئی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سردارمحمد صادق نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی، لواحقین کے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔