نوتعینات ججز کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی، میڈیا میں میری شرکت کے حوالہ سے خبر غلط ہے

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر چوہدری شبیراحمد ایڈووکیٹ کا بیان

جمعہ 25 مئی 2018 18:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر چوہدری شبیراحمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوتعینات ججز کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی، میڈیا میں میری شرکت کے حوالہ سے خبر غلط ہے، جس کی پرزور تردید کرتا ہوں، گزشتہ روز میڈیا کو دیئے گئے اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت العالیہ میں تعینات ہونیوالے نئے ججز کی تقریب حلف برداری میں، میں نے شرکت نہیں کی جبکہ میڈیا میں چھپنے والی خبروں میں میرا نام، عہدہ شامل ہے جو کہ غلط ہے، ایسی غلط کسی کے مستقبل پر منفی اثر ڈال سکتی ہے لہذا میڈیا سے وابستہ تمام قابل عزت حضرات اور پبلک انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازم خبر جاری کرنے سے قبل ایسی چیزوں پر خصوصی توجہ دیا کریں، میں اس خبر کی پر زور تردید کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :