سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی سردار خالد ابراہیم سے 5جون تک وضاحت مانگ لی

جمعہ 25 مئی 2018 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے سینئر جج جسٹس راجا سعید اکرم خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ سردار عبدالرحیم خان کے نوٹ پر سردار خالد ابراہیم ممبر قانون ساز اسمبلی آزادجموں وکشمیر کے بیان متعلقہ سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کا نوٹس لیتے ہوئے آئین کے منافی ہونے کی بنا پر سردار خالد ابراہیم سے وضاحت طلب کر لی ،5جون 2018ء کو سپریم کورٹ میں تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :