ممتاز ادیب ،صحافی ملک عبدالرشید کی برسی ،جامعہ کشمیر میں تقریب کا انعقاد

جمعہ مئی 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ممتاز ادیب ،صحافی ملک عبدالرشید کی برسی ،جامعہ کشمیر میں تقریب کا انعقاد،شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ،تقریب سے ڈاکٹر محمد جاوید خان ،،ڈاکٹر مسعود عباسی ،میر یوسف میر ،افضال عالم ،راجا قاسم ضمیر ودیگر نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ ملک عبدالرشید مرحوم قلم کے سچے سپاہی تھے ،قلم و قرطاس سے ا ن کا رشتہ مرتے دم تک قائم رہا ،آزادکشمیر میں نفاذ اردو کے حوالے سے ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں ،مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ملک عبدالرشید مرحوم نے اپنے خاندان کے افراد کو کھویا اور ہجرت کرکے مظفرآباد کو اپنا مسکن بنایا،مظفرآباد کو بسانے اور اس کو آباد کرنے والوں میں شامل ہیں ،آزادکشمیر میں 60اور 70کی دہائی میں بزم فکر و دانش کے پلیٹ فارم سے نفاذ اردو کے حوالے سے عملی کوششیں کیں جنھیں ادب کے طالب علم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مقررین نے کہا کہ انسان فنا ہو جاتا ہے مگر اس کی تحریریں اسے زندہ رکھتی ہیں ،ملک عبدالرشید مرحوم کی تحریریں انھیں ہمیشہ زندہ رکھیں گی ،ان کی اولاد بھی اپنے مرحوم والد کے مشن کو بہ خوبی آگے بڑھا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :