سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد کا چودھری محمد علی امین کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ مئی 18:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد اور سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفر اقبال نے ڈاکٹر طاہر امین اور چودھری محمد علی امین کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت اٹل ہے ہر ذی روح کو موت کا مزا چکھنا ہے ۔۔رمضان المبارک میں وفات پانے والے جنتی لوگوں کی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

ماں دنیا کی عظیم ہستی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے انمول تحفہ ہے ماں کے بغیر گھر قبرستان کی مانند لگتا ہے۔ خوش نصیب ہے وہ اولاد جنہوں نے اپنی والدہ کی خدمت کی ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرئے ۔ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چودھری بابر شہزاد نے کہا جن کی مائیں زندہ ہیں وہ دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں والدین کی اطاعت وفرمانبرداری میں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی ہے۔ چودھری بابر شہزاد نے چودھری محمد علی امین کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرئے۔۔