شہبازشریف کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیدرینجرزاہلکارشاہد منہاس کے

گھرآمد،ورثاسے تعزیت شہیداہلکار کے ورثا کو 25 لاکھ روپے امداددینے ‘بچوں کی تعلیم اورعلاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

جمعہ مئی 17:51

شہبازشریف کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیدرینجرزاہلکارشاہد منہاس کے
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیدرینجرزاہلکارشاہد منہاس کے ورثاسے تعزیت کیلئے شہبازشریف شکرگڑھ کے نواحی گاؤں پھگواڑی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ شہداہماراقیمتی سرمایہ ہیں،میں اورپوری قوم ان کو سلام پیش کرتے ہیں،،پنجاب کی عوام شہدا کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد منہاس شہید پوری قوم کا فخر ہیں۔۔شہباز شریف نے شہیداہلکار کے ورثا کو 25 لاکھ روپے امداددینے کے ساتھ بچوں کی تعلیم اورعلاج کے اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔