مٹھی‘ غذائی قلت سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے ہلاک بچوں کی تعداد 29ہوگئی

چالیس سے زائد بچے اب بھی سول اسپتال میں زیرعلاج

جمعہ مئی 17:51

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مٹھی میں وبائی امراض اور غذائی قلت سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے ‘غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 29ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، سول اسپتال مٹھی میں آج بھی پانچ بچے دم توڑ گئے، غذائی قلت سے رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 29ہوگئی ہے، چالیس سے زائد بچے اب بھی سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :