چین کے غیر ملکی اپلائنس برانڈوں کا حصول جاری رکھنے کا امکان

غیر ملکی برانڈوں کے حصول سے چینی ساختہ اپلائنس مینوفیکچرر وںنے عالمی توجہ مبذول کر لی چینی اپلائنس کمپنیوں کی طرف سے سمندر پار حصول کا رحجان 2016میں عروج پر رہا

جمعہ 25 مئی 2018 17:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) چین کے گھریلو سامان بنانے والوں نے گذشتہ چند برسوں میں عالمی توجہ حاصل کر لی ہے ، ایسا ان کے غیر ملکی برانڈ خریدنے کے مسلسل اقدامات کے پیش نظر ہوا ہے ،2004میں چین کی کثیر المکی الیکٹرانکس کمپنی پی سی ایل نے فرانسی برانڈ تھامسن کا ٹی وی کاروبار خرید لیا اور اس طرح وہ سمندر پار خریداری کو مکمل کرنے کیلئے چینی گھریلو سامان بنانے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سات سال بعد چین کی ہائیر کمپنی نے جاپانی مخالف کمپنی سانیو کے اپلانس کاروبار کو خرید لیا اور اس کے بعد 2013میں نیوزی لینڈ کے اپلانس بنانے والی کمپنی فشل اینڈ پے کل کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا، اس قسم کا ایک حالیہ اقدام ہائی سینس نے کیا جو کہ چین کی ممتاز گھریلو ساز سامان بنانی والی کمپنی ہے ،اس کمپنی نے حال ہی میں سلواوونیا کے مینوفیکچر رل گورن جی کی کمپنی کا نصف سے زائد 290ملین یورو کی قیمت پر خرید لیا،تازہ ترین خریداری سے اندازہ ہوتا ہے کہ چین کے ٹیک اورز کا جلد ہی خاتمہ ممکن نہیں ہے ،چینی اپلانس کمپنیوں کی طرف سے سمندر پار خریداری کا رحجان 2016میں عروج پر رہا۔

متعلقہ عنوان :