5جی سے 10گیگا بائٹ انٹرنیٹ رفتار کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا

ْچین کی عالمی برتری والی 5جی ٹیکنالوجی سے صارفین کو تیز ترین اور بہتر انٹرنیٹ سروس میسر ہوگی

جمعہ 25 مئی 2018 17:49

5جی سے 10گیگا بائٹ انٹرنیٹ رفتار کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) چین کی عالمی برتری والی 5جی ٹیکنالوجی سے صارفین کو تیز ترین اور بہتر انٹرنیٹ سروس میسر ہوگی چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کی اطلاع کے مطابق 5جی منتقلی کی رفتار 10گیگا بائٹ فی سیکنڈ تک پہنچا دے گی جو کہ موجودہ 4جی ٹیکنالوجی کی رفتار سے قربیاً 100گنا زیادہ تیز ہے ،لہذا ایچ ڈی کی کسی فلم کی چند سیکنڈ سے زیادہ میں ڈائون لوڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گی ،اپنی تیز رفتار کے علاوہ 5جی انٹرنیٹ اعلیٰ استحکام ،کم تاخیروں اور سپر لارج ٹرمینل نیٹ ورکس کو بھی فروغ دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ پہلو سمارٹ ہومز جیسے انٹرنیٹ آف تھنکس اور خود کار ڈائیورنگ کیلئے مضبوط فنی حمایت فراہم کر سکتے ہیں ۔ اس قسم کے فوائد کے باوجود تازہ ترین نیٹ ورک ٹیکنالوجی کے مکمل پیمانے پر استعمال اور اس کے ملک گیر اطلاعات تک ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔