پیپلز یوتھ ونگ ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے نیب کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جمعہ 25 مئی 2018 17:27

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پیپلز یوتھ ونگ ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے نیب کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر رضا خاصخیلی، ندیم سومرو، رفیق کچھی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے مخالفین کی سفارش پر پی پی کے ایم پی اے عبدالکریم سومرو کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں رکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے ہیں، نیب ایسی انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو ڈرا نہیں سکتی، اور وہ محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب انتقامی کارروائی کا سلسلہ بند کرے دیگر صورت احتجاجی تحریک چلائی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :