اسلام آباد پو لیس کی جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف کا رروائیاں، 6ملزمان گرفتار،32بوتلیں شراب ، اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد

جمعہ 25 مئی 2018 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اسلام آباد پو لیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 32بوتلیں شراب ، اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران پولیس نے 59پیشہ ور بھکاریو ںکے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی ، ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م افسران کو ہدایا ت جا ر ی کی کہ بھکا ریو ں کے خلاف شہر بھر میں کا رروائی میں مزید تیز لا ئی جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹرولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے سب انسپکٹرمنیر احمد نے ملزم ہارون مسیح سے 32بوتلیں شراب آمد کر لی ، تھانہ ترنول کے اے آئی اے اشفاق احمد نے ملزم منصف خان سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کے لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نون پو لیس کے سب انسپکٹرمحمدنیاز اور اے ایس آئی ظفرنے دو ملزمان وحید گل اور مستا خان سے بغیر سلنڈر گیس بھرائی کر نے پر گرفتار کر لیا،ہومی سایئڈیو نٹ کے انسپکٹر منشا ء حسین نے تھا نہ کھنہ پو لیس کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سعید اللہ کو گرفتار کر لیا،تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی محبو ب علی نے ملزم جہا نگیر خا ن کو بغیر اجا زت گیس سلنڈر وں میں بھر ائی کر نے پر گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نی59پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایت کی کہ جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف سخت کا رروائیاں عمل میںلا ئی جا ئیں ، شہر بھر میںمساجد امام با ر گا ہو ں سمیت شہر بھر میں سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت انتظاما ت کو یقینی بنا یا جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹرولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم غفلت یا لا پر وائی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔