وزیراعظم آزادکشمیرسے ممبران کشمیر کونسل عبد الخالق وصی و دیگر کی ملاقات

ممبران کشمیر کونسل کے تحفظات دور ، اختلافی امور پر اتفاق راے طے پا گیا

جمعہ مئی 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے ممبران کشمیر کونسل عبد الخالق وصی، ملک پرویز اعوان ،صدیق بٹلی اختر پرویز اعوان، مختارعباسی اور یونس میر کی ملاقات۔ممبران کشمیر کونسل کے تحفظات دور ، اختلافی امور پر اتفاق راے طے پا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ممبران کشمیر کونسل نے آزادکشمیر کو آئینی طورپر بااختیار بنانے کے لیے ملکر کوششیں کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی تعمیر و ترقی اوربہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

ممبران کونسل نے عبوری آئین میں ترامیم اور آزادکشمیر کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مکمل تائید و حمایت کااعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔ وزیرحکومت چوہدری محمد عزیز بھی اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :