سر کاری سکولوں میں تعینات انگلش ٹیچرز کی ٹریننگ کا فیصلہ ‘اساتذہ کی تربیتی کلاسز لاہور اورملتان میں ہونگی

جمعہ مئی 17:30

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) صوبہ بھر کی27 اضلاع کے سر کاری سکولوں میں تعینات انگلش ٹیچرز کی ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا گیا، اساتذہ کی تربیتی کلاسز لاہور اورملتان میں ہونگی، منتخب کئے گئے 76 انگلش ٹیچرز کی 12 روزہ ٹریننگ کی جائیگی، سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک سکولز میں پڑھانے والے انگریزی اساتذہ کی ٹریننگ 28 مئی سے 6 جون تک جاری رہے گی، ٹریننگ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ لاہور اور ملتان سنٹرز میں کی جائیگی، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سنٹر میں 50 انگلش ٹیچرز کی ایک روزہ کلاس ہو گی جبکہ ملتان سنٹر میں اساتذہ دو روزہ کلاس میں شرکت کریں گے، قائد اعظم اکیڈمی فارایجوکیشن ڈویلپمنٹ کی طرف سے پنجاب کے 27 اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کی طرف سے بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلہ کے مطابق لاہور سنٹر کیلئے اعجاز وڑائچ اور طاہرہ انجم فوکل پرسن ہوں گے جبکہ ملتان سنٹر کیلئے خواجہ مظہر الحق کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔