گو شت کی کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھو تا نہیں ہو گا ، ویٹرنری ڈاکٹررائے سیف ا للہ

جمعہ 25 مئی 2018 17:30

سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ماہ رمضان میں گو شت کی کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھو تا نہیں ہو گا صفائی کا خا ص خیال رکھیں، ان خیالات کا اظہار ویٹرنری ڈاکٹر رائے سیف ا للہ نے سرگودہا کے نواحی علاقہ فروکہ میںحیوانات ہسپتال کا چارج سنبھالنے کے بعد قصا بوں کے ایک اجلاس میںقصا بوں کو وارننگ دیتے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گردو غبار سے بچائو کیلئے گو شت کو کپڑے سے ڈھانک کر رکھیںاور مکھیوں سے حفاظت کیلئے اپنی دکانوں پر فوری طور پر جالیاں لگوائیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ رمضان بازار میں ہر قصاب اپنی اپنی ڈیو ٹی دے، اس با برکت مہینہ میں گوشت مقرر کردہ نرخ پر ہی فروخت کریں ،لائنسس کے بغیر کو ئی بھی قصاب گوشت فروخت نہ کر ے، شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،اس موقع پر انجمن ِقصاباں کے صدر نے یقین دہا نی کروائی کے ہماری طرف سے کسی بھی قسم کی کو ئی شکایت نہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :