ایوان بالا لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2018ء کی اتفاق رائے سے منظوری

جمعہ مئی 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ایوان بالا لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2018ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کے احکامات وضع کرنے کا بل لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ کسی رکن نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے بل کی ایوان سے شق وار منظوری حاصل کرنے کے بعد حتمی منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔