آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں فواد حسن فواد طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ،یکم جون کو دوبارہ طلب

پیراگون کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو 21،انکے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو 22جون کو طلب کر لیا گیا‘ذرائع

جمعہ 25 مئی 2018 17:34

آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں فواد حسن فواد طلبی کے باوجود نیب میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو طلبی کے باوجود پیش ہونے پر یکم جون کو دوبارہ طلب کر لیا جبکہ پیراگون کیس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 21اور انکے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو 22جون کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 ء میں فواد حسن فواد وزیر اعلیٰ پنجاب کے امپلی میٹیشن سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے اور ان پر آشیانہ ہائوسنگ کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے ور آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو طلبی کو نوٹس بھیج رکھا تھا تاہم اس کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے ۔جس پر نیب نے فواد حسن فواد کو یکم جون کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے پیرا گون کیس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 21اور ان کے بھائی صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو 22جون کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔ دونوں بھائی اس سے قبل بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔