نوکوٹ پولیس کی احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل پر کاروائی ہوٹل مالک گرفتار

جمعہ 25 مئی 2018 17:34

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) نوکوٹ پولیس کی احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل پر کاروائی ہوٹل مالک گرفتار تفصیلات کے مطابق مختلف اخبارات میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کی خبر کی اشاعت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر جھڈو نذیر میمن کے حکم پر نوکوٹ پولیس کے ایس ایچ اوکی نفری کے ہمراہ مین بس اسٹاپ پر احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالک عمران ابراہیم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور ہوٹل کو بند کردیا جبکہ پولیس کی کاروائی کے بعد آسپاس کی تمام کیبن اور میٹھائی کے دکاندوں کے مالکان دکاندیں بند کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے کاروائی کی اطلاع اے سی جھڈو کو فراہم کردی ہے جبکہ ہوٹل مالک کے خلاف مذید کاروائی اے سی جھڈو کے حکم پر کی جائے گی

متعلقہ عنوان :