یو ای اے سفیر کی جانب سے کمیونٹی ممبرز اور میڈیا نمائندوںکے درمیان رابطے بڑھانے کی غرض سے افطار ڈنرکا اہتمام

جمعہ مئی 17:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پاکستان میں متحدہ عرب امارت کے سفیر حماد عبید الذعبی نے کمیونٹی ممبرز اور میڈیا نمائندوںکے درمیان رابطے بڑھانے کی غرض سے گزشتہ روز ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا،جس میں مختلف ملکوں کے سفیروں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یو اے ای کے سفیر نے عرب و اسلامی ملکوں کے مشنز کے سربراہوں،ملٹری اتاشی،پاکستانی فوجی و سویلین حکام،پاکستانی اداروں کے سربراہان،،کاروبار افراد اور میڈیا نمائندوں کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ اس قسم کی ملاقاتیں برادرانہ تبادلہ خیال کے موقع فراہم کرتی ہیں کیونکہ میڈیا کا معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :