بلوچستان اسمبلی کا آخری اجلاس 28تا 30مئی کو طلب کئے جانے کا امکان

جمعہ 25 مئی 2018 17:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کا آخری اجلاس 28تا 30مئی کو طلب کئے جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے کے بعد 31مئی کو تحلیل ہوجائے گی اس سے قبل حکومت نے گورنر بلوچستان کو صوبائی اسمبلی کا آخری اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے کہ اسمبلی کا اجلاس 28تا 30مئی کو تین روز کیلئے بلایا جائے جس میں اہم بلوں کی منظوری دیناضروری ہے ۔