بلوچستان کے نگران وزیراعلی اور کابینہ یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف لے گی

جمعہ 25 مئی 2018 17:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور انکی کابینہ یکم جون بروز جمعہ کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 31مئی کو موجودہ اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد یکم جون کو نگراں وزیراعلی اور انکی کابینہ حلف اٹھائے گی ،نگراں وزیراعلی کے انتخاب کیلئے مشاورت کا سلسلہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شروع کردیا ہے ۔

توقع ہے چند روز میں نگراں وزیراعلی اور انکی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا ،اگر نگراں وزیراعلی اورانکی کابینہ کے بارے میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہ ہوسکا تو پھر تین نام وزیراعلی بلوچستان اور تین اپوزیشن لیڈر الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے ،موجودہ حکومت کے تحلیل ہونے میں صرف 6دن باقی رہ گئے ہیں ۔