روزہ ہر حال میں اللہ کے حکم کی بجا آواری کا درس دیتا ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام معاشی طورپر پریشانیوں کا شکار ہیں‘امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 25 مئی 2018 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وزہ ہر حال میں اللہ کے حکم کی بجا آواری کا درس دیتا ہے ،قرآن کا دیا ہوا نظام ہی لوگوں کے مسائل کا حقیقی حل ہے ، لوگوں کو بالا آخر اللہ کے نظام کی طرف پلٹنا ہی ہو گا ، انسانوں کا بنایا ہوا نظام مفاد پرستی اور استحصال سے کیسے نجات دے سکتا ہی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انہوں نے غازی آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بڑے افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی علاقہ شرقی کے سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد، امیر جماعت اسلامی غازی آباد صبغت اللہ جلال ، علاقہ کونسلر میاں محمد ساجد ، امیر غازی آباد عامر شہزاد ، سلمان احمد خان ، مجاہد اسلام ودیگرقائدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ کسی کو بھی احتساب سے فرار کا موقع نہیں ملنا چاہیے ۔کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن و امان نہیں ہو سکتا تمام فسادات کی جڑ کرپشن ہے جس نے پورے ملک کی مشینری کو ناکارہ کر کے رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں کے اکائونٹس میں پڑا حکمران طبقے کا سرمایہ اس بات کا ثبوت ہے کہ "پاکستانی عوام نہایت غریب اور حکمران امیر ہیں ہمارے نام نہاد "غریب پرور "حکمرانوں اور سیاستدانوں کے اربوں روپے بیرون ممالک کے بینکوں میں جمع ہیں اگر وہ ساری دولت پاکستان واپس آجائے توحکومت کو ایک چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگا نا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور آج ملک بھر میں مسائل سراٹھا رہے ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ویژن کا فقدان ہے۔حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام معاشی طورپر پریشانیوں کا شکار ہیںاب حکمرانوں کے پاس عوام کو سبز باغ دکھانے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ، حکومت کی طرف سی2013ء کے انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ عوام کرپشن اور لوٹ مار کے اس نظام سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارے کیلئے جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دے ۔