جنرل بس سٹینڈ میں ٹف ٹائلز لگانے کیلئے تین کروڑ روپے کاتخمینہ لگایا گیاہے ، ڈپٹی کمشنرسرگودھا

جمعہ 25 مئی 2018 17:46

سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء)جنرل بس سٹینڈ کی تزئین وآرائش اور ترقیاتی سکیموں پر پندرہ کروڑ کے اخراجات ہوچکے ہیں۔ مزید ترقیاتی کام جاری ہیں جس میں ٹف ٹائلز لگانے کیلئے تین کروڑ روپے کاتخمینہ لگایا گیاہے ۔ یہ اخراجات جنرل بس سٹینڈ اپنے وسائل سے پورے کر رہاہے ۔ جس میں ٹرانسپورٹرز کاتعاون خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید ترقیاتی کاموں اور جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے آمدنی میں اضافہ ناگزیر ہے جس کیلئے اڈا فیس میں اضافے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ اس امر کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز کے علاوہ ایڈمنسٹریٹرز جنر ل بس سٹینڈ محمد غو ث خان اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے فیصلے کے مطابق ٹیوٹا ہائی ایس کی اڈا فیس 60 روپے او راڈے سے باہر چلنے والی ٹیوٹا ویگن کی فیس 120 روپے ‘کوسٹر 32 سیٹرز کی فیس 80 روپے اور 160 روپے جبکہ بڑی گاڑیوں کی اڈا فیس 100 اور 200 روپے کر دی گئی ہے ۔ یہ فیس ٹرانسپورٹرز کی باہمی مشاورت سے منظور کی گئی ۔ اجلاس میں فیصل موورز کو لاری اڈا میں سٹینڈ دینے کی منظوری کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کی معیاری ٹرانسپورٹ کے اڈے میں آنے سے لاری اڈے کی آمدنی اور اہمیت میں اضافہ ہو گااو ردیکھا دیکھی دیگر ٹرانسپورٹرز بھی جنرل بس سٹینڈ کارخ کریںگے جس سے اس بس سٹینڈ کو کامیاب بنانے میں مددملے گی ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جنرل بس سٹینڈ سرگودہا طرز تعمیر کاشاہکار بن چکاہے جس کی ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی اسے کامیاب بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرز کو بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔