ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت سے کپاس کی پیداوارکم ہوسکتی ہے،ماہرین زراعت

جمعہ 25 مئی 2018 17:46

عارفوالہ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروںکوہدایت کی ہے کہ کپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے بی ٹی اقسام کی ٹیکنالوجی کو سمجھیں اور جدید سفارشات پر عمل کریں کپاس کی بی ٹی اقسام کی کھاد ،پانی کی ضروریات اور کیٹروں کا حمل نان بی ٹی اقسام سے یکسر مختلف ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت اور سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے پیداوارکم ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ کپاس کی زیادہ پیداوار محکمہ زراعت کے منظور شدہ بیج اور معلومات سے بروقت عملدرآمد کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :