قصور، پولیس کے چھاپے،9ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

جمعہ 25 مئی 2018 17:46

قصور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پولیس کا ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری،بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت 9ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات برآمدمقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ایس ایچ او ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی باغیچی محلہ، دفتوہ روڈ اور وہیگل میں کاروائیاں کیں اور چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 1830گرام چرس اور15لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے ،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں محمد یاسر نے بھاری نفری کیساتھ رکھ جھوک اور وٹو چوک میں کاروائی کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 1835گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں اسی طرح تھانہ الہٰ آباد پولیس نے محسن علی ایس ایچ او کی قیادت میں کاروای کرتے ہوئے دو ملزمان کے قبضہ سے 325گرام چرس اور ایک پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔