منہاج القرآن کے زیر اہتمام دروس عرفان القرآن جاری

بہت خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی زندگی میں رمضان المبارک آیا‘علامہ فرحت حسین شاہ

جمعہ مئی 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں درجنوں مقامات پر منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے اسکالرز نے دروس عرفان القرآن دیئے۔

(جاری ہے)

گلبرگ میں درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ روزہ رضائے الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے، رحمتوں کی برسات اور دعائوں کی قبولیت کا مہینہ ہے، لوگوں کی خدمت ،رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے، رمضان المبارک کے ماہ مبارک میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے، بڑے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی زندگی میں رمضان المبارک آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کریں، دن کو روزہ رکھیں رات کو قیام کریں، حضور ؐ کا فرمان ہے کہ روزہ اور قرآن حکیم دونوں ہی قیامت کے دن بندے کے حق میں سفارش کرینگے، قرآن مجید کو پڑھنا،سمجھنا اور ارشادات ربانی پر عمل پیرا ہو کرہی ہم سچے مسلمان بن سکتے ہیں، قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق مضبوط کر کے ہی ہم کامیاب اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :