ڈپٹی کمشنر کامردان میں جاری ترقیاتی سکیموں کالج چوک مونومنٹ کی تزئین و آرائش ، زیر تعمیر مردان میگا پارک، شیخ ملتون، پیرانو، الہ داد خیل پارک کادورہ

جمعہ مئی 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے رات گئے مردان میں جاری ترقیاتی سکیموں کالج چوک مونومنٹ کی تزئین و آرائش ، زیر تعمیر مردان میگا پارک، شیخ ملتون، پیرانو، الہ داد خیل پارک، کینال روڈ پارک، زیر تعمیر شیخ ملتون و طور و چوک، جواد چوک /چارسدہ چوک فلائی اوور کا اچانک دورہ کیا اور تمام منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی ایم او مردان آصف علی، سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز اور این ایل سی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے بروقت اور معینہ مدت کے اندر اندر مکمل کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔