Live Updates

رمضان المبارک صبر، اخوت، بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ بھلائی کے کام کرنے چاہئیں‘یاسمین راشد

جمعہ 25 مئی 2018 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، اخوت، بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ بھلائی کے کام کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت ماہ مقدس میں بھی عوام کو دھوکہ دینے سے باز نہیں آئی ،سستے رمضان بازاروں کے نام پر مذاق کیا گیا ، رمضان بازاروں میں ناقص اور غیر معیاری اشیا کی فروخت حکومت پنجاب کے دعو ئوںکی کھلی نفی ہے، رمضان بازاروں ناقص اشیاء اور سرکاری نرخوں پر دستیاب نہ ہونا حکومتی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے چینی ابھی تک ان بازاروں میں دستیاب نہیں ہے غیر معیاری اور ناقص اشیا کی وجہ سے رمضان بازار خالی پڑے ہیں لوگ اوپن مارکیٹ سے مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے منافع خوروں، ملاوٹ کرنیوالوں اور انکے سرپرستوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ نواز شریف کا بیانیہ صرف ملک کو بدنام کرنا ہے،کوئی بھی محب وطن شہری کبھی بھی بھارت کی زبان نہیں بول سکتا،نواز شریف کی پرانی عادت ہے وہ ا پنے لوٹے ہوئے مال کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے سے باز نہیں آتے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات