Live Updates

ضلعی انتظامیہ کامختلف بازاروں کادورہ،پھل اورسبزیوں کی قیمتوں کی چیکنگ

جمعہ 25 مئی 2018 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود ، اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے مردان کے اڈہ بازار ، مل بائی پاس ، بنک روڈ اور پاکستان چوک کا دورہ کیا اور اشیائے خورد و نوش ، اور ضروری اشیاء کے قیمتوں کی جانچ پڑتال کی ۔ انہوں نے پھل ، سبزیوں، دودھ کی دکانوں اور دیگر خوراک کی اشیاء کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 6 ۔افراد کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر انکے خلاف کاروائی کرکے جرمانہ کیا گیا۔ دریں اثنا ء رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خوردنی مناسب نرخوںپر یقینی بنانے اور اس حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تخت بائی رحمت وزیرنے اپنے دفترمیں ایک شکایات سیل قائم کیا ہے جہاں شہری اپنی شکایات جمع کراسکتے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات