Live Updates

پانچ سال کے دوران حکومت میں رہ کر عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی،،فضل حکیم خان

جمعہ 25 مئی 2018 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ2013میں موجودہ حلقہ پی کے 5کے لوگوں نے مجھ پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اسکی لاج رکھی اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کی آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیااور عوام کا ہر جائز مسئلہ ان کی دہلیز پر حل کیا ماضی میں انکے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا نام و نشان تک نہیں تھا مینگورہ سٹی کی تمام سڑکیں،آبنوشی نظام،گلی کوچوں، تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کے حالات درہم برہم تھے اور عوام مایوسی کی دلدل میں پھنسے ہوئے تھے امن و امان اور سرکاری محکموںکودرست سمت پر گامزن کرنا بہت بڑا چیلنج تھا جس میں ہم عوامی امیدوں کے مطابق کامیاب ہوئے ہم نے ترقیاتی کام ہر ویلج کونسل کی سطح پر کئے سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کیا اورانہیں عوام کے سامنے جواب دہ بنایا وہ مینگورہ سٹی میں تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے زیرتکمیل بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت سیدو شریف روڈ پر جاری سولر لائٹس کے کام کا معائنہ کررہے تھے جس کے تحت 14۔

(جاری ہے)

کروڑ روپے کے خرچ سے مینگورہ کی تمام شاہراہوں پر سولر لائٹس نصب کی جا رہی ہیں فضل حکیم خان نے کہا کہ پانچ سال کے دوران حکومت میں رہ کر ہم نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہے لوگوں نے دن رات جب کہا اور جب چاہا توان کا ہرکام میرٹ اور انصاف کے مطابق کیا تمام ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے کئے یہ وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرشعبے میں کام کیا اورعوام کو ان کا ہر حق لوٹایا ترقیاتی فنڈز کو قومی امانت سمجھ کر پوری ایمانداری اور دیانتداری سے خرچ کیاعوام اس کا موازنہ گزشتہ ادوار حکومت میں حکمران رہنے والے ہمارے سیاسی مخالفین سے ضرور کریں اور خود فیصلہ کریں کہ ہم نے عوام کیلئے کیا کام کئے تب عوام کو بخوبی اندازہ ہوگا کہ ہماری صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہود کیلئے شبانہ روز کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ عوام دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو ضرور موقع دیں گے حکومت کے آخری دنوں میں بڑی تعداد میں لوگ ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں یہ پاکستان تحریک انصاف اور ہماری صوبائی حکومت پر مثالی اعتماد کا ظہار ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت ختم ہوتی ہے تو ایم پی ایز اور ایم این ایز عوام سے دور ہو جاتے تھے لیکن ہم اُن میں سے نہیں ہم جس طرح 2013میں عوام کے پاس گئے تھے اُسی طرح دوبا رہ پورے فخر سے اگلے عام انتخابات2018 میں شریک ہونگے اور بھاری اکثریت سے اسمبلیوں میں جائیں گے اور عوام کی فلاح و بہود پر مبنی ترقیاتی عمل جاری رکھیں گے قبل ازیں فضل حکیم خان نے مینگورہ کے علاقے اینگرو ڈھیرئی میںجنازہ گاہ کا افتتاح کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات