مختلف بازاروں اور مارکیٹوں پر اچانک چھاپے مارے اس دوران سات دکانداروں کو گرانفروشی پر چالان کرکے ان سے بھاری جرمانے وصول کئے گئے

جمعہ 25 مئی 2018 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) رمضان المبارک میں مختلف اشیاء کی طلب و رسد اور معیار پر نظر رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الپوری نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں پر اچانک چھاپے مارے اس دوران سات دکانداروں کو گرانفروشی پر چالان کرکے ان سے بھاری جرمانے وصول کئے گئے اے سی الپوری نے دکانداروں اور تاجر برادری کو خبردار کیا کہ وہ اس ماہ مقدس کی حرمت کا پورا خیال رکھیں مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ سے گریز کریں بصورت دیگر جرم ثابت ہونے پر انہیں زیادہ جرمانوں کے علاوہ ناقابل ضمانت لمبی جیل بھی کاٹنی پڑے گی۔