خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خواتین لیکچرار پولیٹکل سائنس کی بارہ اسامیوںپر سلیکشن کو حتمی شکل دیدی

جمعہ 25 مئی 2018 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خواتین لیکچرار پولیٹکل سائنس کی بارہ اسامیوں، خواتین لیکچرار ،مطالعہ پاکستان کی گیارہ اسامیوں اورمرد لیکچرار اردوں کی نواسامیوں پر سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو بھی بھجوادی ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان انچارج میڈیاسیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے کیاگیا۔