کمشنر کراچی کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے اجلاس

جمعہ 25 مئی 2018 18:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) کراچی میں ٹریفک کی بہتری کے حوالے سے کمشنر کراچی اعجاز احمدخان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلے گئے گئے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے بے ہنگم پارکنگ ختم کی جائے گی، ضلعی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کو فعال بنایا جائے ،چارجڈ پارکنگ بہتر بنائی جائے اور عید شاپنگ کے متوقع رش کے پیش نظر عید شاپنگ مراکز پر پارکنگ اور ٹریفک رواں رکھنے کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ ضلعی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد کریں جس میں ٹریفک پولیس اور متعلقہ بلدیاتی اداروں سے مشاورت کریں ان کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کریں ترجیحی طور پر ٹریفک دبائو کم کر نے کے اقدامات کریںاجلاس نے شہرمیں مصروف شاہراہوں اور سروس روڈز پر ٹریفک کی روانی میں حایل بے ہنگم پارکنگ کے مسائل اور تجارتی مراکز پر چارجڈ پارکنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ٹریفک کی روانی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اتفاق کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے شہر میں بے ہنگم پارکنگ کی شکایات دور کرنے اور چارجڈ پارکنگ نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی محمد علی شاہ، تمام ڈپٹی کمشنرز، ٹریفک پولیس بلدیہ عظمیٰ کراچی ،ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز کے سینئر افسران ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر کراچی اعجاز حسین رند، اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کی شاپنگ کے متوقع رش کو مد نظر رکھ کر اس موقع پر مارکیٹوں اورشاپنگ سینٹرز پر ٹریفک رواں رکھنے کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

یقینی بنایا جائے گا کہ عید شاپنگ مراکز پر ٹریفک جام کی شکایت نہ پیدا ہو۔ ٹریفک پولیس نے اجلاس کو بتایا کہ مختلف علاقوں میں مصروف شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے نزدیک شاہراہوں اور سر وس روڈ پر چارجڈ پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا ہے ان مقامات پر چارجڈ پارکنگ کو نظم و ضبط کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں ضلعی ٹریفک مینجنٹ بورڈ ز چارجڈ پارکنگ منصوبوں کی منظوری دیں گے۔

اجلاس نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ چارجڈ پارکنگ من صوبوں کا گاہے بہ گاہے جائزہ لیا جائے گا یقینی بنایا جا سکے کہ چارج ڈ پارکنگ سے پارکنگ کی سہولت حاسل ہونے کے مقاصد صحیح طور پر حا صل ہوں اس سلسلہ میں ہر ماہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقہ میں قایم چارجڈ پارکنگ سہولتوں کا گاہے بہ گاہے معائنہ کریں گے اور سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پنی تجاویز ضلعی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کو اجلاس میں پیش کر یں گے یہ بھی فی صلہ کیا گیا کہ ہر چارجڈ پارکنگ منصوبہ کی جگہ پر ادارہ کی جانب سے اطلاعاتی بورڈ نصب ہو گا جس میں فیس سمیت پارکنگ کی سہولت کی تفصیل اور متعلقہ محکمہ کا فون نمبر اور پتہ درج ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ عید شاپنگ کے متوقع رش کے پیش ن ظر خریداروں کو پارکنگ کی سہولتیں فراہم کر نے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ انتظامات کئے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ٹریفک پولیس فوری طور پر من صوبہ بندی کریں گے اور انتظامات کریں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹرپمپ تا یوسف پلازہ سروس روڈ، لکی ون تا سینٹرم شاپنگ مال کریم آباد تا بازار فیصل پر چارجڈ پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کو رواں رکھنے میں ٹریفک کو مشکلا ت کا سامنا ہے ۔

اجلاس میں دیگر مقامات کی بھی نشاندہی کی جہاں ترجیحی اقدامات کر کے پارکنگ کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس نے طارق روڈ، موبایل مارکیٹ زینب مارکیٹ حیدری مارکیٹ، ملینیم مال، مینا بازار کریم آباد، الہ دین پارک، سندباد پلے گرائونڈگلف شاپنگ سینٹر کلفٹن، اور سوک سینٹر پر پارکنگ کی سہولتوں کا جایزہ لیا تفصیلی غور و خوض کیا ۔ اور بہتر بنانے کے لئے مختلف فیصلے کئے کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلعی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے ہر ماہ باقاعدہ اجلاس منعقد کریں اور ان مقامات پر جہاں غیر قانونی پارکنگ یا چارجڈ پارکنگ کی وجہ سے دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں انھیں دور کریں۔