فاٹا بل کی منظوری ملکی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے فاٹا کو صوبے میں انظمام پر پارٹی قائدین کا عظیم الشان جدوجہد کا نتیجہ ہے،ہمایون خان

جمعہ 25 مئی 2018 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ فاٹا بل کی منظوری ملکی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے فاٹا کو صوبے میں انظمام پر پارٹی قائدین کا عظیم الشان جدوجہد کا نتیجہ ہے فاٹا اصلاحات شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا اس مشن کو پایاتکمیل تک پہنچانے پر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہے فاٹامیں کالے قانون ایف سی آر کے خاتمے پر فاٹاکے غیور بھائیوںکوبہت بہت مبارکباد دیتے ہے فاٹا کو قومی دھارے میں لانا پیپلز پارٹی قیادت کی اولین ترجیح رہی ہے صوبائی خودمختاری اور صوبوں کو الگ شناخت دینا صرف پیپلز پارٹی کا ہی طرہ امتیاز ہے آئینی ترمیم کے تحت فاٹا میں فوری طور پر صوبائی قوانین کا اطلاق چاہتے ہے چیئرمین بلاول بھٹڑو زرداری کی ہدایت پر این ایف سی ایوارڈ کے تحت فاٹا کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہر فورم پر جدوجہد اپنا فرض سمجھ کر کرئینگے فاٹا کی ترقی سکولز کالیج یونیورسٹی ہسپتال صنعتیں پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پیپلز پارٹی کے پی سمیت چاروں صوبوں میں انتخابات جتیں گی حکومت بنائیں گے ،انہوں نے کہا فاٹا میں فوری حلقہ بندیاں کرکے قبائل کو انتخابی عمل میں دیکر دیگر شہریوں جیسے موقع دیا جائے کیونکہ طویل جدوجید کے بعد قبائل عوام کو ایف سی آر جیسے کالے قانون کے خاتمہ سے آزادی سے سانس لینا نصیب ہوا ہے وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں میں ہینگامی بنیادوں ترقی کا عمل شروع کیا جائے انے ولا وقت پختونوں کے لئے امن سکون ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو لیکن قومی اسمبلی میں فاٹا کی 12نشتوں کو کم کرکے 7کردینا باعث تشوئش ہے اگر فاٹا کی کی موجودہ نشتیں ابادی کے تناسب سے دی گئی تھیں صوبہ میں انظمام کے بعد اس کے ابادی پر کونسا فرق پڑے گا فاٹاکے عوام کو انے والے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کاحق دیا جائے