مشال خان قتل کیس کی سماعت28مئی تک ملتوی

جمعہ 25 مئی 2018 18:15

مشال خان قتل کیس کی سماعت28مئی تک ملتوی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان قتل کیس کی سماعت حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرنے کے باعث 28مئی تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مشال خان کے ورثاء کی جانب سے بیرسٹرعامرخان چمکنی عدالت میں پیش ہوئے اور کوبتایاکہ مرکزی ملزم عارف اور دیگردوملزمان کاکیس بھی پشاورمنتقل کیاجائے ملزمان نے ایبٹ آباداے ٹی سی میں ضمانت کیلئے درخواست دی ہے عدالت سے استدعاکی گئی کہ ملزمان کی جانب سے دائر درخواست اورکیس پر ٹرائل پشاور منتقل کیاجائے فاضل عدالت نے حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے کے باعث سماعت ملتوی کردی۔